پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 512نئے کیسز رپورٹ، 63 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 512نئے کیسز رپورٹ، 63 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 512نئے کیسز رپورٹ، 63 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کے 2 ہزار 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 63 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 21 ہزار 261 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 ہزار 135 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار77 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 97 ہزار433 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.04فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 20 ہزار 615 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 365جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 49ہزار349کورونا کیسز اور 7 ہزار 243اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 70 ہزار 738افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 374جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں کیسز 32 ہزار 722جبکہ اموات 344رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232افراد کورونا سے متاثر جبکہ 182جاں بحق ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 682افراد کورونا سے متاثر جبکہ 728جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 3 ہزار 923افراد متاثر جبکہ 899انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 64 ہزار 564ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 610مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 29 ہزار 562ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

  یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال سے اسمگل کورونا ادویات بیچنے والے گروہ کا کارکن گرفتار

Related Posts