پاکستان میں کورونا کے مریض 10لاکھ 75ہزار، اموات 24ہزار سے تجاوزکرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے مریض 10لاکھ 75ہزار، اموات 24ہزار سے تجاوزکرگئیں
پاکستان میں کورونا کے مریض 10لاکھ 75ہزار، اموات 24ہزار سے تجاوزکرگئیں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 75 ہزار 504 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 24 ہزار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 884 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 86مزید شہری انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 65 لاکھ 51 ہزار 440ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 2 ہزار 669مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ 67 ہزار 73 جبکہ فعال کیسز 84 ہزار 427 ہو گئے۔ 

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 65 ہزار 824 کیسز اور 11 ہزار 239 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 1 ہزار 790افراد متاثر اور 6ہزار235جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 49 ہزار 56افراد متاثر اور 4ہزار 570جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 31 ہزار 234 کیسز اور 332اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 91ہزار217 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 821انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 8 ہزار 876افراد متاثر جبکہ 157جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 27 ہزار 507 کیسز اور 650اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 روز قبل آرمی چیف نے کہا کہ این سی او سی نے ملک میں کورونا کی وباء کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی کورونا روکنے پر این سی او سی کے کردار کی تعریف

Related Posts