اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 46 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 10 لاکھ 47 ہزار 999 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 23 ہزار 575 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی 2 ملین خوراکیں بیجنگ سے پاکستان پہنچ گئیں
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 398ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 15 ہزار 728 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 454 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 829 جبکہ فعال کیسز 78ہزار 595 ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم کورونا سے لڑرہے ہیں، متحدہ کے رہنما وباء نہ بنیں، ناصرحسین شاہ
صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 89 ہزار 699 افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 69 جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کیسز 3 لاکھ 59 ہزار 321 جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 104 رپورٹ ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 45 ہزار 862 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4ہزار 487 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 30 ہزار 749 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 328 کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے 25 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے باعث 634 شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں وائرس کے 88ہزار 676 کیسز اور 806 اموات رپورٹ ہوئیں۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے 8 ہزار 391 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے شہریوں کی تعداد 147 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث شرحِ اموات 2.2فیصد رہی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔
سندھ حکومت نے 31 جولائی کو لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کاروباری مراکز 8 اگست تک بند رہیں گے۔ صحافی برادری اور میڈیا ورکرز کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ صحافتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں: سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن، امتحانات بھی ملتوی