پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 828 نئے کیسز رپورٹ، 35 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 828 نئے کیسز رپورٹ، 35 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 828 نئے کیسز رپورٹ، 35 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 828 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 35 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں مجموعی طور پر9 لاکھ 71 ہزار 304 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 555شہری جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے احتیاط کریں۔وزیرِ اعظم

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 134 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 50 لاکھ 8ہزار355 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 79 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 912مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 12 ہزار 295 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار454 ہو گئی۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 47 ہزار793افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 45ہزار 269، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار162، بلوچستان میں 27 ہزار 863 جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 513کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 6 ہزار 769افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 935 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 815 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 583 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 353 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 317، اسلام آباد میں 782، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 594افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر شروع ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں این سی او سی کے سربراہ و وزیرِ مملکت اسد عمر نے کہا کہ 2 ہفتے قبل میں نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آگاہ کیا تھا چوتھی لہر شروع ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر شروع، شادی ہالز،ریسٹورنٹس بند ہونے کا خدشہ

خیال رہے کہ اِس سے قبل بین الاقوامی جریدے اکنامسٹ نے پاکستان کو کورونا پر قابو پانے والے ممالک اور خطوں کی فہرست میں ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ کے بعد تیسرا سب سے اہم مقام دیا جس کی بنیاد وائرس کے خلاف اسکورنگ پر رکھی گئی۔

 رواں ماہ سامنے آنے والی اکنامسٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا اسکور 84اعشاریہ 4 رہا جسے فہرست میں تیسرے مقام پر رکھا گیا ہے۔ امریکا 72اعشاریہ 8کے اسکور کے ساتھ فہرست میں 20ویں مقام پر ہے۔ پاکستان کے بعد اگلا اہم ترین ملک نائیجیریا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کورونا سے بچاؤکرنیوالے ممالک میں ٹاپ لسٹ پر کیسے پہنچا ؟

Related Posts