پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 51 ہزار 865 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 108 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 124 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 42لاکھ 79ہزار84  ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 37 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 131مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 96 ہزار 821 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 936 ہو گئی۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 45 ہزار 449 افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 33 ہزار 798، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار 370، بلوچستان میں 26 ہزار 845 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 470کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 5 ہزار 869افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 64کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 688افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 368اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 289 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 303، اسلام آباد میں 775، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 574 افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

قبل ازیں ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی نوٹ کی گئی تھی، جس کے بعد سندھ سمیت دیگر صوبائی حکومتوں اور وفاق نے ایس او پیز میں نرمی اور لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبے میں کوویڈ 19 کیسز کم ہونے کے بعد پرائمری کلاسوں میں پیرسے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کورونا کیسزکم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا 3 روز قبل کہنا تھا کہ اتنے عرصے بعد اسکولوں کا کھلنا حکومت کی کامیابی کا مظہر ہے۔سندھ بھرمیں پرائمری اسکول کھل گئے، اساتذہ کوایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسزکم ہونے کے بعد پابندیوں میں نرمی لا رہے ہیں، سعید غنی

Related Posts