پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 26 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار سے زائد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 874 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 874 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 26 ہزار 695 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 21 ہزار 22 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 92 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 523 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 33 لاکھ 67ہزار 920ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 93 فیصد رہی۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 40 ہزار 989افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 20ہزار 488، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 33 ہزار 450 جبکہ بلوچستان میں 25 ہزار 370 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 81 ہزار 446 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 10 ہزار 132 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ سندھ میں 5 ہزار 73، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 113جبکہ بلوچستان میں 285افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کا شکار 549افراد جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 107 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 763افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 99 ہوگئی۔ 

قبل ازیں عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باعث سندھ سمیت دیگر صوبوں میں فوج طلب کر لی گئی تھی جس کے نتیجے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت سامنے آئی۔ 

حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دے دیا ہے۔ عوام کو سماجی فاصلہ، بار بار ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے سے متعلق ہدایات دے دی گئیں جن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت نائٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد کوئی شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے 9 روز قبل نافذ کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رات 8 بجے کے بعد صرف ضروری کاموں کے لیے گاڑیوں کو 1 فرد کےساتھ نقل و حرکت اجازت ہوگی۔صوبے کے تمام پارکس اور جاگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نئی کورونا ایس او پیز،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

یاد رہے کہ اِس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کورونا کے خاتمے کیلئے پاک فوج دیگر اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 3 روز قبل آرمی چیف نے یہ بات کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی جہاں پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: کورونا کے خاتمے کیلئے پاک فوج  ہر ممکن تعاون کرے گی۔آرمی چیف

Related Posts