اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 131 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 8 لاکھ 90 ہزار 391 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 19 ہزار 987 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 4 ہزار171 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 122 ہوگئی۔کورونا کے 4 ہزار 517مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 51ہزار 130 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 26 لاکھ 3 ہزار 469 ہوگئی۔ سب سے زیادہ وائرس سے پنجاب متاثر ہوا۔
صوبہ پنجاب میں کورونا کے 3 لاکھ 31 ہزار 102 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 3 ہزار 323، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 28 ہزار 33جبکہ بلوچستان میں 24 ہزار 223 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 79 ہزار 789 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد جموں و کشمیر میں 18 ہزار 469 جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 452 مریضوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہزار 640 افراد جاں بحق ہو گئے، سندھ میں 4 ہزار 854، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 855، اسلام آباد میں 740، آزاد کشمیر میں 521، بلوچستان میں 270 جبکہ گلگت بلتستان میں 107افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 24 گھنٹوں میں 2ہزار76 کورونا کیسز رپورٹ، مزید 19افراد جاں بحق