پاکستان میں کورونا کے 580نئے کیسز رپورٹ، 19مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 580نئے کیسز رپورٹ، 19مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 580نئے کیسز رپورٹ، 19مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 580نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 19 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 75 ہزار 158افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 496شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ75لاکھ افراد متاثر، 50لاکھ 15ہزار ہلاک

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ہزار901 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ9 لاکھ 66ہزار902 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.32فیصد رہی جبکہ 1 ہزار 247مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوروز قبل تک صوبہ سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 421 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں وائرس کے 4 لاکھ 40 ہزار 378، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 78 ہزار 135، بلوچستان میں 33ہزار267 جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 945کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 2 نومبر تک کورونا کے باعث 12 ہزار 924 افراد انتقال کر گئے، سندھ میں 7 ہزار 569، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 751، بلوچستان میں 356 جبکہ اسلام آباد میں وائرس کا شکار 940 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔ 

آج سے 2 روز قبل تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس کے 428 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی کل تعداد 12 لاکھ 22 ہزار 987ہو گئی۔وائرس کے مجموعی فعال کیسز 22 ہزار 564ہو گئے۔ 

Related Posts