پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 785 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 118 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 58 ہزار 25 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 915جاں بحق ہو گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 736ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار 671 ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 29 فیصد رہی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 911 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کی وباء سے متاثرہ مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سندھ میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 79 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے 911 افراد وائرس میں مبتلا نکلے۔
مزید پڑھیں: کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 726 ہو گئی، وزیراعلیٰ سندھ