پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ، 161 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ، 161 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ، 161 مزید شہری جاں بحق

 پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے 161 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 37 ہزار 523 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 310 جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37ہزار 587ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 19 لاکھ 65 ہزار 682 ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 98فیصد رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1 روز میں وائرس کا شکار ہونے والے 79 مزید شہری انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے گزشتہ روز تک جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 34 ہزار 146 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 149 جاں بحق ہو چکے تھے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ، 79 مزید شہری جاں بحق

Related Posts