پاکستان میں کورونا کے 5ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 151 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 8 لاکھ 15 ہزار 711افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 17 ہزار 681افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار 13ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 61فیصد رہی۔ملک بھر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا کہ اگر کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایس او پیز پر عملدرآمد میں بہتری نہیں آئی تو ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔
معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے 2 روز قبل میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ آکسیجن پلانٹس کا باقاعدگی سے معائنہ ہورہا ہے ۔اگر طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا تو نان کمرشل انڈسٹری سے آکسیجن کے حصول کا طریقہ موجود ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا گیا