پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ، 100مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports over 7678 new cases of coronavirus in a day

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 100 مزید شہری  جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 7 لاکھ 15 ہزار 968 افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 ہزار 329 افراد انتقال کر گئے۔ 4 ہزار 204 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 284افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 45ہزار 923جبکہ خیبر پختونخوا میں 97 ہزار 318 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے 64ہزار 902افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 20ہزار 178، آزاد کشمیر میں 14ہزار 260جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 103افراد متاثر ہوئے۔

پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 6 ہزار 908افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 523، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 586جبکہ بلوچستان میں 213افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 395افراد انتقال کر گئے۔ گلگت بلتستان میں 103 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 601افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 73ہزار 78ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عفت عمر کا اپنے خرچے پر 10مستحق افراد کو کورونا ویکسین لگوانے فیصلہ

Related Posts