عفت عمر کا اپنے خرچے پر 10مستحق افراد کو کورونا ویکسین لگوانے فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عفت عمر کا اپنے خرچے پر 10مستحق افراد کو کورونا ویکسین لگوانے فیصلہ
عفت عمر کا اپنے خرچے پر 10مستحق افراد کو کورونا ویکسین لگوانے فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی خرچ سے 10 مستحق افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں گی۔

واضح رہے کہ سینئر اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کورونا ویکسین لگوائی تھی جس سے متعلق اُن کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد بعض صارفین نے عفت عمر کو آڑے ہاتھوں بھی لیا اور کہا کہ وہ یوں تو حکومت پر بہت تنقید کرتی ہیں مگر خود انہوں نے مفت کی ویکسین لگوا کر بزرگوں اور غریبوں کا حق مارا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید میں کہنا تھا کہ ’عفت عمر نا تو 60 سالہ بزرگ ہیں اور نا ہی پیرا میڈیکل اسٹا ف، انہوں نے مفت ویکسین کیسے لگوالی۔‘جس پر عفت عمر نے ٹوئٹ کیا انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے معافی مانگی۔

عفت عمر کے معافی مانگنے کے بعد ایک ٹوئٹر کے صارف نے انہیں ٹوئٹ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ کتنا اچھا ہوگا کہ سینئر اداکارہ عفت عمر اپنے خرچے سے پرائیویٹ ویکسین خرید کر مستحق افراد کو لگوا دیں۔‘جواب دیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ وہ 10 افراد کو اپنے خرچے پر ویکسین لگوائیں گی۔

Related Posts