پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 329نئے کیسز رپورٹ، 98 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 98 مزید شہری  جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 7 لاکھ 5 ہزار 517 افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 ہزار 124 افراد انتقال کر گئے۔ 3 ہزار 942 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 67 ہزار 612 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584 جبکہ خیبر پختونخوا میں 94 ہزار 880 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے 63 ہزار 499 افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 19 ہزار 999، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا سے 5 ہزار 70 افراد متاثر ہوئے۔

پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 6 ہزار 793 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 520، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 519 جبکہ بلوچستان میں 212 افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 386 افراد انتقال کر گئے۔ گلگت بلتستان میں 212 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 591 افراد انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 66 ہزار 994 ہو گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے میں مشکلات 

Related Posts