پاکستان میں کوروناوائرس سے 6 لاکھ 2 ہزارافراد متاثر، 13 ہزار 476 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا سے 6 لاکھ 2 ہزار 536 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 ہزار 476 شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 46 مزید شہری جاں بحق ہوئے۔ 1 ہزار 720افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 499ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 94لاکھ 45ہزار 138ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 231افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 69ہزار 296ہو گئی۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار764 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 60ہزار959افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 83ہزار815 جبکہ خیبر پختونخوا میں 75ہزار 357افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار188، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960،اسلام آباد میں 47ہزار 365جبکہ آزاد کشمیر میں 10ہزار 892افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 732افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 147، بلوچستان میں 202، اسلام آباد میں  522، آزاد کشمیر میں 317جبکہ گلگت بلتستان میں 103افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری،کورونا ویکسین لگوانے پرقرضے معاف،سہولیات کا بھی اعلان

Related Posts