پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 592 نئے کیسز رپورٹ، 22 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 592 نئے کیسز رپورٹ، 22 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 592 نئے کیسز رپورٹ، 22 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 592 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 مزید پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 92 ہزار 100 افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 ہزار 227 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔1 ہزار 609افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34ہزار 347ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 92لاکھ 46ہزار 827ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 210افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 60ہزار 458ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار415 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 59ہزار855افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 77ہزار823 جبکہ خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 27افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار117، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959،اسلام آباد میں 45ہزار 740جبکہ آزاد کشمیر میں 10ہزار 579افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 565افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 426، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 113، بلوچستان میں 201، اسلام آباد میں  509، آزاد کشمیر میں 311 جبکہ گلگت بلتستان میں 102 افراد انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن 10 مارچ سے شروع ہوگی جبکہ زیادہ بوڑھے افراد کو ترجیحاً ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ 60 سال اور زائد العمر افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کا عمل 10 مارچ کو بدھ کے روز سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین کیلئے بوڑھے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔اسد عمر

Related Posts