کوروناویکسین لگانے کاعمل10مارچ سے شروع،بوڑھے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن 10 مارچ سے شروع ہوگی جبکہ زیادہ بوڑھے افراد کو ترجیحاً ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ 60 سال اور زائد العمر افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کا عمل 10 مارچ کو بدھ کے روز سے شروع ہوگا۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ عمر کے اعتبار سے ویکسین مرحلہ وار لگائی جائے گی جس کامطلب یہ ہے کہ رجسٹر کیے گئے سب سے ضعیف العمر شخص کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔ حکومت مزید تفصیلات کل شائع کرے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ 65 سال اور زائد عمر کے شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغازہوگیا ہے، 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیراسد عمرکا گزشتہ ماہ 15 فروری کو کہنا تھا کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں، 65 سال اور زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: 65 سال اور زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی،اسد عمر