پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 163 نئے کیسز رپورٹ، 42 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر، 15 ہزار 872 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر، 15 ہزار 872 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 163 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 82 ہزار 528 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 12 ہزار 938 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔1 ہزار 529افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31ہزار 948ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 90لاکھ 22ہزار 124ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 35افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 47ہزار 406ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار184 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 58ہزار412افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 72ہزار683 جبکہ خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 615 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار66، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956،اسلام آباد میں 44ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 10ہزار 280افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 391افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 353، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 85، بلوچستان میں 200، اسلام آباد میں  501، آزاد کشمیر میں 306جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امارات میں جنوری کے بعدکوروناکے یومیہ کیسوں کی تعداد میں 22فیصد کمی

Related Posts