پاکستان میں کورونا کے 449نئے کیسز رپورٹ، 9مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 449نئے کیسز رپورٹ، 9مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 449نئے کیسز رپورٹ، 9مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 9 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 77 ہزار 160افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 547شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار709 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ11 لاکھ 43ہزار 23 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.07فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 235ہو گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کے پیشِ نظر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے وائرس کی پانچویں لہر سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ اگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد ویکسین نہیں لگواتی تو ملک کو کورونا کے خلاف جنگ میں کمزور دفاع کا سامنا رہے گا۔انہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ 

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کورونا وائرس کے خلاف تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔ اسلام آباد، پشاور، گلگت اور میرپور میں ویکسینیشن کی بہترین پیش رفت رپورٹ سامنے آئی ہے جبکہ سکردو، چارسدہ اور سرگودھا میں بھی اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

Related Posts