کورونا کے صحت پر مضر اثرات، وائرس سے دماغ سکڑ جاتا ہے۔ماہرین کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے صحت پر مضر اثرات، وائرس سے دماغ سکڑ جاتا ہے۔ماہرین کا انکشاف
کورونا کے صحت پر مضر اثرات، وائرس سے دماغ سکڑ جاتا ہے۔ماہرین کا انکشاف

لندن: برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورنا صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرتا ہے، وائرس سے انسانی یادداشت اور حافظے کے ساتھ ساتھ دماغ سکڑ جانے جیسی سنگین علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 46کروڑ سے زائد مصدقہ مریض اور وائرس کے باعث رپورٹ کی گئی کم و بیش پونے 7لاکھ اموات کا ریکارڈ موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا انسانی جذبات، دماغی افعال اور یادداشت کو متاثر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فلو اور خسرے کی دوا کورونا کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہے۔جدید تحقیق

برطانیہ کی مشہورومعروف آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے کورونا کے دماغ پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ مطالعے کیلئے 700سے زائد افراد کے دماغ 2 بار اسکین کیے گئے جن کی عمریں 51 سے 81 برس تک تھیں۔

سائنسی جریدے نیچر میں شائع کیے گئے تفصیلی تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا کہ کورونا کے مریضوں میں انسانی دماغ کا حجم صفر اعشاریہ 2 فیصد سے لے کر 2فیصد تک سکڑ جاتا ہے جس سے جذبات پر قابو پانے کی صلاحیت اور حافظہ متاثر ہوتا ہے۔

کورونا کے مریضوں میں سونگھنے کی حس متاثر ہوجانے کی شکایت عام ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران کورونا کے علاج کیلئے ہسپتال داخل نہ ہونے والے مریضوں کا مشاہدہ کیا گیا۔ وائرس کے دماغ پر اثر انداز ہونے کے متعدد شواہد مل گئے۔

تحقیق کرنے والے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کا دماغ برین فوگ یا دھند نما حالت کا شکار ہوجاتا ہے جس کے متعلق محققین کا خیال ہے کہ یہ توجہ مرکوز کرنے، معلومات پراسیس کرنے اور یادداشت سمیت دیگر عوامل کو متاثر کرتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جدید تحقیق سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ فلو کی دوا اور خسرے کی ویکسین کورونا کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہے۔ ویکسین سے قوتِ مدافعت بڑھ جاتی ہے جو متعدد بیماریوں کے خلاف ڈھال کا کام کرسکتی ہے۔

 رواں برس 10 جنوری کو نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین موجود ہے تاہم غیر متعلقہ ویکسین بھی وبائی مرض سے ہونے والے نقصانات میں کمی کا باعث ہوسکتی ہے۔

Related Posts