ویکسین لگوانے والوں پر کورونا کا حملہ ہسپتال منتقلی کا سبب نہیں بن سکتا۔ماہرین

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویکسین لگوانے والوں پر کورونا کا حملہ ہسپتال منتقلی کا سبب نہیں بن سکتا۔ماہرین
ویکسین لگوانے والوں پر کورونا کا حملہ ہسپتال منتقلی کا سبب نہیں بن سکتا۔ماہرین

واشنگٹن: ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد پر کورونا کا حملہ انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا سبب نہیں بن سکتا، نہ ہی انہیں موت کا کوئی خطرہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے سی ڈی سی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی جانب سے نیا دعویٰ سامنے آگیا۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سے وائرس کے شدید وار سے مکمل طور پر بچا جاسکتا ہے۔

امریکی ادارے سی ڈی سی کے مطابق 99 اعشاریہ 99 فیصد لوگ جو کورونا کی دونوں خوراکیں حاصل کرچکے ہوں، ان پر کورونا وائرس کا حملہ ہو بھی جائے تو اثر شدید نہیں ہوتا، نہ ہی ہسپتال منتقل ہونا پڑتا ہے۔

سینٹر فار ڈزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کو وائرس کے حملے کے نتیجے میں مر جانے کا خدشہ نہیں ہوتا۔ رواں ماہ 2 اگست تک 16 کروڑ 40 لاکھ امریکی شہریوں نے ویکسین لگوالی۔

سی ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق ویکسین کی ڈبل ڈوز مکمل کرنے والے 16 کروڑ میں سے 1 ہزار 507 افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے جو مجموعی تعداد کا 0 اعشاریہ 001 فیصد بنتا ہے۔

ہسپتال میں منتقل ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار 101 بیان کی گئی جو مجموعی تعداد کا 0 اعشاریہ 005 فیصد ہے۔ ویکسین لگوانے والے شہری خود تو محفوظ رہتے ہیں لیکن کورونا کی دوسروں میں منتقلی کا ذریعہ ضرور بن سکتے ہیں۔

اس حوالے سے واشنگٹن پوسٹ میں شائع کی گئی خبر میں بتایا گیا کہ جو لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں، ان سے وائرس کی دوسرے افراد میں منتقلی کا خدشہ نہ لگوانے والوں کے مقابلے میں مساوی ہے، اس لیے ویکسین لگوانا ازحد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے مریض 10لاکھ 75ہزار، اموات 24ہزار سے تجاوزکرگئیں

Related Posts