اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 6 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 17شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 81ہزار 157افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 122شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ