پاکستان میں کورونا کے 515نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 515نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 515نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 11 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 75 ہزار 673افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 507شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار148 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ10 لاکھ 11ہزار 48 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.16فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 229ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 340 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس کے بعد ملک بھر میں صحتیاب افراد کی تعداد 12 لاکھ 24 ہزار 425 ہو گئی، ملک بھر میں 4 کروڑ 19 لاکھ 2 ہزار افراد نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالیں۔

صوبہ سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 205افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں وائرس کے 4 لاکھ 40 ہزار 788، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 7 ہزار 63، بلوچستان میں 33ہزار307 جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 63کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے باعث 12 ہزار 940افراد انتقال کر گئے، سندھ میں 7 ہزار 580، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 761، بلوچستان میں 356 جبکہ اسلام آباد میں وائرس کا شکار 943 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں فعال کیسز 22 ہزار 741 ہو گئے۔

Related Posts