چین سے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ مزید خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین سے 6 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
چین سے 6 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد:ہمسایہ ملک چین سے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ مزید خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں جنہیں پاکستانی حکام نے وصول کیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ چین سے گزشتہ شب پاکستان پہنچی جس میں سائنو فام ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔

قبل ازیں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں گزشتہ ماہ بھی پاکستان پہنچی تھیں۔

 ہمسایہ ملک چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز کے ذریعے 23 جون کو پاکستان پہنچ گئیں۔

چین سے پاکستان آنے والی ویکسین کو ملک بھر کے تمام ویکسینیشن سینٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔ کورونا ویکسین کی نئی کھیپ ملک بھر میں ویکسین کی قلت دور کرے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

یاد رہے کہ اِس سے قبل ہمسایہ ملک چین سے کورونا کی روک تھام کیلئے خصوصی پرواز کے ذریعے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں، جنہیں مختلف ویکسینیشن سینٹرز میں تقسیم کیا گیا۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا 20 جون کے روز کہنا تھا کہ چینی ویکسین سائنو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں چین سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جبکہ چین کورونا ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں

Related Posts