ٹھٹھہ واٹر سپلائی اسکیم ریفرنس: آصف زرداری پر 4 اگست کو فردِ جرم عائد ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

AC to announce reserved verdict in Zardari’s pleas

احتساب عدالت اسلام آباد  سابق صدر آصف علی زرداری پر ٹھٹھہ واٹر سپلائی اسکیم ریفرنس میں 4 اگست کو فردِ جرم عائد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی اسکیم ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت  عدالت نے تمام نامزد ملزمان پر 4 اگست کو فردِ جرم عائد کرنے کی ہدایت کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس دائر کیا، سابق صدر پر جعلی بینک اکاؤننٹس اور میگا منی لانڈرنگ اسکیم میں الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام ہے کہ انہوں نے خصوصی اقدام کے تحت غیر قانونی طور پر واٹر سپلائی اسکیم کا ٹھیکا ٹھٹھہ میں نجی کنٹریکٹر کو دے دیا جس پر عدالت میں 4 اگست کو سماعت ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں  سابق صدر آصف علی زرداری اور ہمشیرہ و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور پر فردِ جرم 24 جولائی تک مؤخر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر شریک ملزمان پر منی لانڈرنگ کیس میں فردِ جرم 24 جولائی تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ کیس کی سماعت احتساب عدالت جج اعظم خان نے کی۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: آصف علی زرداری  پر فردِ جرم 24 جولائی تک مؤخر

Related Posts