کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے درخواست گزار کے ابتدائی مؤقف پر فیصلہ سنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نوٹس بھیجا تھا جسے چیلنج کرتے ہوئے اپنی درخواست میں درخواست گزار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ میں ہوں اور واپسی پر گرفتار ہوسکتی ہوں۔
بلال سعید کی نئی میوزک ویڈیو جدائیاں میں ایزابیل کیف کی دھماکے دار انٹری
ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں سے بھی رابطے کیے جبکہ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی کارروائی کی۔ اکاؤنٹس میں اسپانسر کمپنیاں ادائیگی کرتی ہیں۔
درخواست گزار حریم شاہ کے مطابق ایف آئی اے کے اقدامات سے ان کے معاشی و بنیادی حقوق کو ٹھیس پہنچی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ویڈیو پر کارروائی کی جس پر پہلے ہی معذرت کی ویڈیو جاری کی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز درخواست گزار کے ابتدائی مؤقف پر فیصلہ صادر کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے باز رہنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے نے حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے بینکوں سے رابطہ کیا تھا۔