آصف زرداری سے وکیل فاروق ایچ نائیک کی ملاقات کی درخواست مسترد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری سے وکیل فاروق ایچ نائیک کی ملاقات کی درخواست مسترد
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی ملاقات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی رعایت کرو سب اتنا سر پر چڑھتے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی ملاقات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی رعایت کرو سب اتنا سر پر چڑھتے ہیں۔ 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری کی اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کی درخواست کی سماعت کی ، عدالت میں فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل چوہدری ریاض نے درخواست میں کہا کہ پیر کو آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں، اس لیے کسی دوسرے دن آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

 اس پر جج محمد بشیر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اُس دن آپ نے دیکھا وکیل میرے ساتھ کتنی بدتمیزی کررہے تھے، جتنی رعایت کرو سب اتنا ہی سر پر چڑھتے ہیں۔  چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کس وکیل نے بدتمیزی کی تھی۔

بعد ازاں عدالت نے فاروق نائیک کی آصف زرداری سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی جب کہ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ جس دن ملاقات کاوقت مقررہے تب ہی ملاقات کریں، ساتھ ہی انہوں نے یہ ریمارکس بھی دیے کہ اگر زیادہ مسئلہ ہے تو جائیں اوپر سے اجازت لے لیں۔

واضح رہے کہ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں، اس سے قبل 16 ستمبر کو احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے جیل میں ہفتے میں 2 روز اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی تھی۔

Related Posts