کراچی میں غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court ordered action against illegal parking fee takers in Karachi

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے خلاف دخواست پر غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

پیرکو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل بینچ نے غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے خلاف دخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو لوگ غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کررہے ہیں انکے خلاف فوری کاروائی کریں۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پورے شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے موجود ہوتے ہیں۔پارکنگ فیس وصول کرنے والوں نے بدمعاش لوگ بیٹھائے ہوتے ہیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی کے پاس کے 20 روپے نہیں ہوتے تو یہ لوگ ان معزز شہری کو بے عزت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک لیٹر پیٹرول پر 31 روپے ٹیکس

لوگ اپنی فیملوں کے ساتھ جاتے ہیں تو یہ لوگ 20 روپے کیلئے تنگ کرتے ہیں۔ ان کے خلاف کوئی کاروائی کیوں نہیں کرتا۔ پولیس والے کہتے ہیں ہمارا مسئلہ نہیں ٹریفک پولیس والے کہتے ہیں ہمارا مسئلہ نہیں۔ جسٹس عبدالمبین لاکھو نے استفسار کیا کہ پارکنگ فیس وصول کرنے کا کیا طریقہ کار ہے۔

اگر کسی کے گھرکے باہر گاڑی گھڑی ہو تو اس سے بھی فیس وصول کی جاتی ہے۔ ڈی ایم سی کیماڑی کے وکیل نے موقف دیا کہ اس قسم کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ کس جگہ کسی گاڑی سے کتنی فیس وصول کرنی ہے اس کا نوٹیفکیشن دکھائے۔

فیس وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے اور غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔

Related Posts