اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ روشن بینک میں مبینہ کرپشن معاملہ پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی ۔
پیر کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ دور ان سماعت سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ جواب جمع کرائیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ابھی تک وارنٹ آف اریسٹ نہیں ہے۔
قائم علی شاہ کے وکیل درخواست خارج نہ کرنے کی استدعا کردی۔عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ تھوڑا سا یہ بتائیں کہ آپ نے کب گرفتار کرنا ہے؟۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے