عدالت نے فلسطین کی درخواست پر اسرائیل کے جنگی جرائم پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے فلسطین کی درخواست پر اسرائیل کے جنگی جرائم پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا
عدالت نے فلسطین کی درخواست پر اسرائیل کے جنگی جرائم پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا

مقبوضہ بیت المقدس: بین الاقوامی فوجداری عدالت نے فلسطین کی درخواست پر مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے جنگی جرائم کے ارتکاب پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست پر کیا گیا۔ فلسطینیوں کی طرف سے یہ درخواست کانگریس نامی فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت کی طرف سے دی گئی۔

امریکا اور اسرائیل نام نہاد ڈیل آف سنچری (صدی کی سب سے بڑی ڈیل) کے نام پر فلسطین کی تقسیم کا فارمولا دینے کے بعد سے حماس اور فلسطینی رہنماؤں سے مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں، تاہم اب تک مذاکرات نہیں ہوسکے۔

فلسطینیوں کی جدوجہدِ آزادی کی تنظیم حماس کے مطابق ہمیں بھی امریکا نے مذاکرات کی پیشکش بارہا کی، تاہم فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف ثالثی اور بات چیت کی کسی پیشکش کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

حماس کے مطابق اسرائیل نامی ریاست فلسطینیوں کے علاقوں پر زبردستی قبضوں سے بنائی گئی۔ مظلوم فلسطینیوں سے ظلم و تشدد اسرائیل کا روز کا معمول بن چکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ دنیا  مشرقِ وسطیٰ امن منصوبے کو مسترد کرے جس سے  فلسطینیوں کی خود مختاری محدود ہوکر رہ جائے گی۔

انھوں نے سلامتی کونسل میں11 روز قبل  اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلی ، امریکی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں جس نے فلسطینیوں کے جائز حقوق پر بھی سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلسطین کا منصوبہ کی بنیاد پر مستقبل میں مذاکرات سے انکار

Related Posts