عمران خان کی 2مقدمات میں ضمانت منظور، عدالت نے گرفتاری سے روک دیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
میرے خلاف شہباز گل سے بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔عمران خان
میرے خلاف شہباز گل سے بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔عمران خان

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔عمران خان کو ایک اور مقدمے میں بھی ضمانت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت یکم ستمبر تک منظور کر لی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچ گئے

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دینے کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کی سماعت کیلئے انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کی تھی جس کا آج آخری دن تھا جبکہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے عدالت سے ضمانت کیلئے استدعا کی تھی۔

دفعہ 144 میں بھی ضمانت منظور

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انسدادِ دہشت گردی عدالت سے ضمانت منظوری کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عمران خان کی ضمانت 7 ستمبر تک منظور کی۔ عدالت میں پیشی کے وقت پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری کچہری میں تعینات رہی۔عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کے تحت مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج تھا۔