اسلامی نظریاتی کونسل نے سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام مذاہب کے انبیا و اسلاف کی عزت واحترام کولازم قراردیا ہے اور کہا ہے کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ کو مسمار کرنا حرام ہے۔
بین المذاہب حسن تعامل کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز نے کانفرنس میں پیش کیے گئے 10 نکاتی ایجنڈے کا اعلامیہ بیان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
جشن میلاد النبی بذریعہ خدمت انسانیت، کراچی کے نوجوانوں نے مثال قائم کر دی
قبلہ ایاز کا کہنا تھا رسول اکرمﷺودیگر تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور مذہبى مقدسات کے احترام کو فروغ دینے کے لیے مذہبی قائدین مل کر کام کریں گے۔
چیئرمین پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان میں اقلیت کی بجائے مسلم و غیرمسلم کا لفظ استعمال ہونا چاہئے، قانون توہین رسالت ہونا چاہئے مگر اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے۔
اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور تمام مذہبی رہنمائوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔