شہباز حکومت گرانے کی دھمکی، کیا پیپلز پارٹی بلاول کو وزیراعظم بنانے کیلئے پی ٹی آئی سے ہاتھ ملا سکتی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Could PPP Join Hands with PTI to Make Bilawal Prime Minister?

کراچی: پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میری ٹائم اور سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر حکومت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت اکثر فیصلے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر کرتی ہے۔ “سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کو اتھارٹی کے قیام کے فیصلے کے بارے میں مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا۔”

انہوں نے خبردار کیا، “ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ وفاقی حکومت کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ اگر پیپلز پارٹی نے اپنی حمایت واپس لے لی تو حکومت گر جائے گی۔ شاید مسلم لیگ (ن) کو اس کا احساس نہیں ہے۔”

شازیہ مری نے کہا، “ہم نے بارہا مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، لیکن 11 ماہ گزرنے کے باوجود اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔”

انہوں نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آئینی طور پر پابند ہیں کہ وہ ہر تین ماہ میں سی سی آئی کا اجلاس بلائیں۔

کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟ کل 9 مئی کے 19 مجرموں کی سزائیں معاف، آج 278 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

شازیہ مری نے مطالبہ کیا کہ میری ٹائم اور سی پورٹ اتھارٹی کے معاملے کو سی سی آئی کے اجلاس میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے سوال کیا، “کیا اہم معاملات پر اتحادیوں اور صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلے کرنا دانشمندانہ ہے؟”

ترجمان نے کہا، “وفاقی حکومت کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے اور اس سے اختلافات بڑھیں گے۔” انہوں نے مزید کہا، “ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانا سب کے لیے بہتر ہوگا۔”

انہوں نے زور دیا کہ حکومت میری ٹائم سیکٹر سے متعلق کسی بھی فیصلے سے پہلے اتحادیوں اور وفاقی اکائیوں کی رائے ضرور لے۔

واضح رہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے دستبردار ہو کر پی ٹی آئی کی حمایت سے حکومت بنا سکتی ہے، جس کے بدلے پی ٹی آئی کو مقدمات میں ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts