کے ڈی اے،ایکسیئن سرجانی اور ان کے فرنٹ مین کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ڈی اے،ایکسیئن سرجانی اور ان کے فرنٹ مین کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع
کے ڈی اے،ایکسیئن سرجانی اور ان کے فرنٹ مین کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

کراچی: ادارہ ترقیات کراچی کے ایکسیئن سرجانی اس کے فرنٹ مین معیز علی اور دیگر کو روڈ کٹنگ میں کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹ زون میں 3 روزکے اندر پیش ہونے کے لیے نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

نوٹس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملوث افسران اور فرنٹ مین لیٹر کی تاریخ اجراء کے 3 ورکنگ ڈیز میں اینٹی کرپشن ایسٹ کے دفتر میں پرویز احمد ابڑو انسپکٹر انکوائری افسر کے رو برو حاضر ہوں۔

دوسری جانب آخری 5 سال میں کی جانے والی روڈ کٹنگ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے،لیٹر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے روڈ کٹنگ کے مروجہ قوانین اور قوائد کے خلاف روڈ کٹنگ میں ملوث ہو کر ذاتی مفادات حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سرجانی ٹاون میں مذکورہ ایکسیئن محسن رضا اور اس کے ایک اور فرنٹ مین کمال شیخ، سعید خان، مظہر نے روڈ کٹنگ سمیت رہائشیوں کے جائز زیر تعمیر مکانات سے بھتے لینے کے علاوہ شہریوں کے پلاٹوں پر قبضے کروانے اور جعلی فائلیں بنا کر پلاٹ فروخت کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

مذکورہ افسران کو چیف انجینئر مبین شیخ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ جبکہ ڈائریکٹر لینڈ بھی اپنا حصہ وصول کر کے خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔ سرجانی کے معاملات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات سے ہی سرجانی کے متاثرہ خاندانوں اور ادارے کو کروڑوں روپے روڈ کٹنگ کی مد میں نقصان پہنچانے کا ازالہ ممکن ہو سکتا ہے۔

Related Posts