کراچی :شہر قائد میں اتنی سڑکیں بنتی نہیں جتنی ہر روز ٹوٹ جاتی ہیں، اس کی ایک وجہ کھدائی اور زیرِ زمین نظام کی منتقلی ہے،ضلع وسطی ہر سال مبینہ طور پر 6ارب سے زائد رقم خورد برد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
مقامی اخبارات میں شائع ہونیوالی رپورٹس کے مطابق کراچی میں سڑکیں بنانا اور پھر کچھ دن بعد کسی کام کے بہانے کھود دینا نئی بات نہیں۔ضلع وسطی کی 51 یونین کونسلز میں روڈ کٹنگ کا انٹرنل آڈٹ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس مد میں سالانہ 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔
اخباری سروے کے مطابق ضلع وسطی کی ایک یونین کونسل میں تقریبا 12 کروڑ کا سالانہ نقصان ہوتا ہے۔سروے میں نقصان کا تخمینہ تعمیر شدہ سڑک میں کھدائی اور اس کی دوبارہ تعمیر کو مدِنظر رکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ضلع وسطی سے اب تک 75ہزار میٹرک ٹن کچرا اٹھایا لیاگیاہے،اسماعیل راہو