اسلام آباد: پنجاب کی کمزور صوبائی حکومت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیوروکریسی اور لینڈ مافیا پرانا کرپٹ پٹواری کلچربحال کرنےمیں مصروف ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے تبدیلی ویژن، ای گورننس اور ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبوں کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے پنجاب کے کئی اضلاع میں کمپیوٹر سینٹرز سے دو دو قانو ن گوئیاں واپس پٹواری اور تحصیلدار کو دینے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکاہے۔
بیورو کریسی کرپٹ پٹوار سسٹم کوریونیو بورڈ اصلاحات کے نام پر دوبارہ سسٹم کا حصہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔با وثوق ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈ آف ریونیو میں ہونیوالی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے ہر ڈویژن سے دو دو قانون گوئیاں پٹواری اور تحصیلدار کے حوالے کی جائیں گی۔
اب تک ساہیوال، گوجرانوالہ اورر والپنڈی ڈویژن سے پرپوزلزبھیج دیئے گئے ہیں، اپوزیشن کو پٹواریوں کے طعنے دینے والے عمران خان خود پٹواریوں کے ہاتھ پر بیعت ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ایدھی شیلٹر ہوم میں پولیس کی کارروائی: 7 لڑکیاں تحویل میں لے لی گئیں