ریوڈی جنیرو : کورونا وائرس نے لاطینی امریکا میں مزید تباہی مچادی ہے، برازیل میں کورونا سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کے بعد قبرستانوں میں جگہ ختم جبکہ تابوت کم پڑ گئے ہیں۔
لاطینی امریکا کورونا وائرس کا نیا مرکز بن رہا ہے جہاں برازیل میں 92ہزار 109 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور6ہزار 410 اموات ہوچکی ہیں۔
برازیل کے شہر ساؤ پالو کی انتظامیہ نے حکومت سے میتیں ہوائی جہاز کے ذریعے دیگر ماناؤس منتقل کرنے کی درخواست کردی ہے کیونکہ ساؤ پالو میں مرنے والوں کی تدفین کیلئے جگہ ختم ہوچکی ہے اور تابوت بھی نہیں ہیں۔
کورونا سے اموات کے باعث ساؤپالو میں تدفین کیلئے جگہ کم ہونے کی وجہ سے خندق نماگڑھے کھود کر میتوں اجتماعی طور پر دفن کیا جارہا ہے ۔
لاطینی امریکا میں کورونا کی صورتحال میں مزید ابتری دیکھنے میں آرہی ہے، گزشتہ دنوں ایکواڈور میں تدفین کیلئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کو لاشیں سڑک پر چھوڑ دی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: کورونا قدرتی وباء ہے، عالمی ادارہ صحت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا