اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سینیٹ سیکریٹریٹ 5 اپریل تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔
چیئرمین سینیٹ کے احکامات پرمقررہ تاریخ تک وزیر اعظم اور صدر کے دفتر بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
صادق سنجرانی کے مطابق دفاتر کو بند کرنے کا مقصد نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کورونا سے بچائو کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں۔
گزشتہ ہفتے صادق سنجرانی نے ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کے دوران غیر سنجیدگی پر حکومت کا کرفیو کے نفاذ پر غور