کراچی : پاکستان میں ناول کورونا وائرس سے 24 مزید ہلاکتوں کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 440 ہوگئی ،24 گھنٹوں میں 989 کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی ملک گیر تعداد 19ہزار103 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق وبائی مرض سے پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے
اب تک پنجاب میں کورونا وائرس کے 7ہزار106 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، سندھ میں 71010 ، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 907 ، بلوچستان میں 1ہزار172 ، اسلام آباد میں 393 ، گلگت بلتستان میں 356 اور آزادکشمیر میں 67 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس سے بازیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اب 4ہزار817 ہے دوسری طرف سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
مزید پڑھیں: 5مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لے آئیں گے، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد