دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 97 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 91 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 97 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 91 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 97 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 91 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں97لاکھ 11 ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 91ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر97 لاکھ 11 ہزار 197افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (4لاکھ91ہزار793) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ57 ہزار 622 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد39لاکھ39ہزار771ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے52لاکھ 79ہزار633افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد پیرو، چلی اور اٹلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے کورونا کے باعث سری لنکا کا دورہ منسوخ کردیا

Related Posts