دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 90 لاکھ 46 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 70 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 90 لاکھ 46 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 70 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 90 لاکھ 46 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 70 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں90لاکھ 46 ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 70ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر90 لاکھ 46 ہزار 80افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (4لاکھ70ہزار703) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ54 ہزار 734 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد37لاکھ37ہزار32 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے48لاکھ 38ہزار345افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد پیرو، چلی اور اٹلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کا اثر مختلف ممالک پر مختلف ہوا ہے۔زرتاج گل وزیر

Related Posts