جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں84لاکھ افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 51ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر84 لاکھ 274افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (4لاکھ51ہزار265) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ54 ہزار 449 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد35لاکھ34ہزار ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے44لاکھ 15ہزارافراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اسپین کے بعد پیرو، اٹلی اور ایران وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرین کا کورونا کے علاج کیلئے ڈیکسا میتھا سون پر غور