کورونا وائرس سے 7 لاکھ 85ہزار افراد متاثر، 37ہزار 816ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے 7 لاکھ 85ہزار افراد متاثر، 37ہزار 816ہلاک
کورونا وائرس سے 7 لاکھ 85ہزار افراد متاثر، 37ہزار 816ہلاک

جنیوا:دُنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے  کورونا وائرس سے 7 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 37ہزار 816افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 لاکھ 85 ہزار 979 افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزارسے زائد  اموات ہوئیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 29 ہزار 488 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 52 ہزار 886 افراد کی حالت خطرے سے باہر قرار دی جارہی ہے۔

وائرس سے متاثرہ 7 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد میں سے 1 لاکھ 65 ہزار 607 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے جہاں 1 لاکھ 64 ہزار 253 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 3 ہزار 166 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اب تک 11 ہزار 500 سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1758 ہوگئی جبکہ وائرس سے24 افراد جاں بحق ہوئے۔

وفاقی وزیر صحت کی جانب سے گزشتہ روز تک جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  مزید 119 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد1758 ہوگئی، 

Related Posts