جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں64لاکھ 85ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 82ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر64 لاکھ 85 ہزار 571 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 11 فیصد (3لاکھ82ہزار412) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ54 ہزار 528فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد30 لاکھ24ہزار 993ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے30لاکھ23ہزار638فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اٹلی کے بعد بھارت، فرانس اور جرمنی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آگیا، جہاں 5 ہزار 610 افراد وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس نے گزشتہ روز تک بھارت میں تقریباً 2 لاکھ افراد کو متاثر کیا۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 99 ہزار 613 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے جس پر نریندر مودی حکومت تشویش کا شکار اور اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید کی زد پر رہی۔
مزید پڑھیں: بھارت کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں 7ویں نمبر پر آگیا