روس میں کورونا وائرس شدت اختیار کر گیا ہے جہاں 4 لاکھ 14 ہزار افراد وائرس سےمتاثر جبکہ 4 ہزار 855 افراد ہلاک ہو گئے۔
اپریل کی 15 تاریخ تک روس میں کورونا وائرس کے محض 24 ہزار 490کیسز رپورٹ کیے گئے تھے جبکہ مئی کے دوران کیسز اور اموات میں تیزی آتی چلی گئی۔
اب تک 1 لاکھ 75 ہزار 877 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں جنہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 35 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس میں 162 افراد کورونا وائرس کے باعث لقمۂ اجل بن گئے جبکہ دنیا بھر میں روس وائرس سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث 29 مئی کو روس میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ 28اور 28 مئی کے درمیانی 24 گھنٹوں کے دوران 232 روسی شہری ہلاک ہو گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں62لاکھ 67ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 73ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر62 لاکھ67 ہزار408 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے12فیصد (3لاکھ73ہزار961) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں دُنیا بھر میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 62 لاکھ 67 ہزار ہو گئی