دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 62 لاکھ 67 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 73 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 62 لاکھ 67 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 73 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 62 لاکھ 67 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 73 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں62لاکھ 67ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 73ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر62 لاکھ67 ہزار408 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے12فیصد (3لاکھ73ہزار961) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ53 ہزار 407فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد29 لاکھ92ہزار 499 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے28لاکھ47ہزار541فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اٹلی کے بعد بھارت، فرانس اور جرمنی   وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا  کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال کے دوران عالمی معیشت 3 فیصد سے زیادہ سکڑجائے گی۔

آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے عالمگیر وبا کورونا کی وجہ سے معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے گزشتہ روز  کہا کہ  آئندہ سال  عالمی معیشت میں کچھ بہتری آنے کی توقع ہے۔جس کے بعد ہوسکتا ہے کہ حالات بہتری کی طرف جائیں۔

مزید پڑھیں: وائرس کے باعث عالمی معیشت 3 فیصد  سکڑے گی،آئی ایم ایف

Related Posts