جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں47لاکھ 20ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 13ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر47 لاکھ20 ہزار196افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے15فیصد (3لاکھ13ہزار220) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ44 ہزار 827فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد25 لاکھ95 ہزار 302 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے18لاکھ11ہزار674فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، روس، برطانیہ اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اٹلی کے بعد فرانس، جرمنی،ترکی، ایران اور بھارت سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے خبردار کیا کہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا کورونا وائرس مختلف ممالک میں اندازے سے زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر کے لوگ وائرس کے ساتھ زندہ رہنا بتدریج سیکھتے جا رہے ہیں جبکہ کورونا وائرس گزشتہ برس کے اواخر میں چین کے شہر وہان سے نمودار ہوا۔
مزید پڑھیں: وائرس اندازے سے زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔عالمی ادارۂ صحت