سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3053 ہو گئی، 66 افراد جاں بحق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3053 ہو گئی، 66 افراد جاں بحق
سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3053 ہو گئی، 66 افراد جاں بحق

کراچی : صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 53 ہو گئی ہے جبکہ وائرس کے باعث 66 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 53 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 191 ٹیسٹس کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 28 ہزار 249 ہو گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 289 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 53 ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر 665 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں جنہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 216 افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 192 ہو گئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران16افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 796 مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 192 افراد جاں بحق

Related Posts