پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 67 ہزار 427 افراد متاثر، 5 ہزار 677جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 67 ہزار 427 افراد متاثر، 5 ہزار 677جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 67 ہزار 427 افراد متاثر، 5 ہزار 677جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 67ہزار427 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 677 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 332نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  38مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک17 لاکھ76ہزار 882ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد18ہزار331ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ14ہزار104، پنجاب میں 90ہزار 816، خیبرپختونخوا میں 32ہزار523، بلوچستان میں 11ہزار 469، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 937، گلگت بلتستان میں1 ہزار 878جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 701کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر51ہزار 283فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ2 لاکھ 10ہزار 468افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 438افراد صحتیاب ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 95افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 2 ہزار 41افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار153،آزاد کشمیر میں 47، گلگت بلتستان میں 45، اسلام آباد میں161 جبکہ بلوچستان میں 135افراد جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سےقبل طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 80 روز کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  اعدادوشمار کے مطابق کیسز کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز تک  کورونا وائرس کے ساڑھے 17 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 95 ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیسٹس کے مقابلے میں کیسز کی شرح صرف 6 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  80 روز کے دوران پاکستان میں کورونا کے سب سے کم کیسزرپورٹ

Related Posts