پاکستان میں کورونا وائرس سے25 ہزار 837 افراد متاثر، 594جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے25 ہزار 837 افراد متاثر، 594جاں بحق ہو گئے
پاکستان میں کورونا وائرس سے25 ہزار 837 افراد متاثر، 594جاں بحق ہو گئے

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 25ہزار 837افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 594ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 764نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25ہزار837ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک2 لاکھ 57ہزار247ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد11ہزار 993ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے10ہزار33، سندھ میں 9ہزار 93، خیبرپختونخواہ میں 3 ہزار 956، بلوچستان میں1 ہزار725، آزاد کشمیر میں 78، گلگت بلتستان میں394جبکہ اسلام آباد میں 558کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر17ہزار 713فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ7ہزار 530افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 209 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں183افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث171، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 4 جبکہ بلوچستان میں 24افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل روس میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیس کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار ہو گئی جبکہ وائرس کے باعث 1 ہزار 625 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرہ ممالک کی فہرست میں روس پانچویں نمبر پر آگیا جبکہ امریکا، اسپین، اٹلی اور برطانیہ بالترتیب پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: روس میں کورونا وائرس سے، 1 ہزار 625 افراد ہلاک

Related Posts